جے پور، 15جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اقلیتی امور اور وقف محکمہ کے وزیر شان محمد نے گورنمنٹ سیکریٹریٹ آن لائن قرعہ (لاٹری)کو کھولا۔وزیر نے اس کاآغاز اجمیر ضلع کے کررا سے کیا۔ا
نہوں نے کہا کہ حج سفر2019کیلئے مجموعی طور پر 10750درخواستیں وصول ہوئیں، جس میں جنرل کوٹے کے 4535درخواست دہندگان ہیں۔ریزرو زمرے کے مجموعی درخواست دہندگان 729ہیں جن میں خواتین (بغیر محرم) 26ہوں گی۔وزیر نے کہا کہ اس سال ہم راجستھان سے 6000عازمین حج کو بھیجنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے،ہم حج کے لئے ایک ٹیم بنائیں گے تاکہ حاجیوں کو ہر قسم کی سہولتیں ملیں۔اس موقع پر حج کمیٹی کے چیئرمین امین پٹھان، سابق ایم ایل اے حبیب الرحمن اور حکام موجود تھے۔